پلوامہ،29؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع کے چٹاپورا علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان مڈ بھیڑجاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تصادم کے دوران سکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے جبکہ دو دہشت گرد ابھی بھی فائرنگ کررہے ہیں۔ تصادم کے دوران ایک شہری کی بھی موت ہوگئی ہے۔
اس سے قبل سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ایک گھر میں چاردہشت گرد چھپے ہوئے تھے، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیر لیا تھا۔ وہیں مقامی شہریوں کی طرف سے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھر بازی کی جارہی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پتھر بازوں سے بچنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔
دراصل فوج کو جمعہ کے روز دوپہر پلوامہ میں 2-3 دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی اطلاع ملی، جس کے بعد سرچ آپریشن چلایا گیا۔ اسی درمیان دہشت گرد ایک گھر میں جاکر چھپ گئے۔ فوج اور پولیس کے جوانوں نے انہیں گھیر لیا۔ فی الحال مڈبھیڑجاری ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق دہشت گردوں نے گھرمیں کچھ عام لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ سیکورٹی اہلکارلوگوں کونکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اس سے قبل صبح جموں وکشمیرکے شوپیاں میں دہشت گردوں نے ہندوستانی فوج کے گشتی ٹیم پرگرینیڈ حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں ایک سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگیا ہے۔ فوج نےعلاقے کوگھیرلیا ہے اورسرچ (تلاشی) مہم چلائی جارہی ہے۔
دوسری طرف شوپیاں کے اہگم گاوں میں صبح سے ہی بھاری گولی باری ہورہی ہے۔ وہاں بھی فوج مستعد ہے۔ دہشت گردوں نے فوج پراس وقت گولی باری کی، جب فوجی آرمی گڈ ول اسکول کے پاس ڈیوٹی کررہے تھے۔